Faraz Faizi

Add To collaction

8-5-2022 تحریری مقابلہ (ماں کی اہمیت)


   یوں تو حضرت انسان کو اللہ تبارک و تعالی نے بے شمار نعمتوں سے نوازا جس کا شمار بنی نوع انسان میں آج تک نہ کوئی کر سکا ہے اورنہ قیامت تک کوئی کر سکے گا۔جیسا کہ خود اللہ رب العزت نے قرآن مجید کے 14 ویں پارے میں سورہ ابراہیم کی آیت نمبر 34 میں ارشاد فرمایا وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَاؕ-
ترجمہ: اور اگر اللہ کی نعمتیں گنو تو شمار نہ کر سکو گے۔
انہیں نعمتوں میں والدین جیسی عظیم نعمت اللہ رب العزت نے ہمیں عطا فرمایا جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ یوں تو تمام مذاہب اپنے اپنے اعتبار سے والدین کی عظمت بتاتے ہوئے نظر آتے ہیں لیکن جو قدرومنزلت والدین کی دین اسلام نے سکھایا ہے ،تمام عالم انسانیت کے لیے اپنی مثال آپ ہے۔قرآن کریم کی روشن تعلیمات جس کی عکاسی کرتی ہوئی نظر آتی ہے،قرآن حمید کی متعدد آیات میں اللہ تبارک و تعالی نے اپنی وحدانیت کے بعد ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کا اپنے بندوں کو حکم فرمایا ہے تو وہیں احادیث مبارکہ کے ذریعے داعی برحق معلم کائنات صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے والدین کی عظمت و رفعت کو اس انوکھے انداز میں بیان فرمایا کہ ساری انسانیت کے لئے مشعل راہ بن گئی۔خصوصیت کے ساتھ جب والدین کے درمیان احسان اور حسن سلوک کی بات، اور صلہ رحمی کا معاملہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ماں جیسی مقدس ہستی کو پیش پیش رکھا اور اپنی امت کو تعلیم دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ "جنت تمہاری ماؤں کے قدموں تلے ہے" نیز یہ حدیث بھی ملاحظہ کریں۔

 حضرت ابوہریرہ   رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، کہ ایک شخص نے عرض کی، یا رسولَ  اللّٰہ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، سب سے زیادہ حسنِ صحبت (یعنی احسان) کا مستحق کون ہے؟ ارشاد فرمایا: ’’تمہاری ماں  (یعنی ماں  کا حق سب سے زیادہ ہے۔) انہوں  نے پوچھا، پھر کون؟ ارشاد فرمایا :’’تمہاری ماں ۔ انہوں  نے پوچھا، پھر کون؟ حضورِ اقدس   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے پھر ماں  کو بتایا۔ انہوں  نے پھر پوچھا کہ پھر کون؟ ارشاد فرمایا: تمہارا والد۔

( بخاری، کتاب الادب، باب من احقّ الناس بحسن الصحبۃ، ۴ / ۹۳، الحدیث: ۵۹۷۱)

 معزز قارئین ! والدین میں ماں کا مقام نہایت اعلی و ارفع ہے، یقینا ماں کا سایہ چلچلاتی دھوپ میں سائبان ہے، اس کی دعائیں اولاد کی کامیابی کی ضامن ہیں، اللہ ہمارے والدین کو سلامت رکھے۔۔آمین۔

از قلم: شمس اللقاء فرازفیضی

   18
13 Comments

Farida

13-May-2022 10:33 AM

Good

Reply

Abraham

13-May-2022 10:15 AM

Good

Reply

Anam ansari

12-May-2022 04:17 PM

👌👌👌

Reply